اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کے سبب گرمی کافی حد تک کم ہو گئی ہے اورا کثر مقامات پرموسم سہانا ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ملتان ،میر پورخاص، پشاور، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ آج سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 48 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔