بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کا امکان

Monsoon Rains

Monsoon Rains

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ جبکہ اس دوران جنوبی پنجاب اور سندھ کے شمالی اور جنوب مشرقی علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب میں بہاول پور، ڈی جی خان ڈویژن، سبی، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، حیدرآباد ڈویڑن، میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں اور ہزارہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔