اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ بلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ قلات گزشتہ دو روز سے سب سے زیادہ سردی کا شکار رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں خشک سردی کی لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔ گلگت، اسکرود، استور، دیامر، غذر سمیت مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
استور میں درجہ حرارت منفی 05، اسکردو میں منفی 3 تک گرگیا ہے، سوات، مالم جبہ، کالام اور دیگر شہروں میں بھی ٹھنڈ بڑھ گئی ہے، لوگ گرم کپڑوں اور شالوں کا استعمال کرنے لگے ہیں۔کالام میں درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان میں قلات، زیارت، پشین سمیت بالائی علاقوں میں بھی موسم سرد ہے۔
قلات گزشتہ 2 روز سے مسلسل ملک کا سرد ترین علاقہ ہے جہاں گزشتہ روز درجہ حرارت منفی 04 سینٹی گریڈ رہا۔پنجاب اور سندھ کے بیش تر شہروں میں بھی سردی کا آغاز ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان میں موسم آبر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہنے کا امکان ہے۔