اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں سمیت کئی شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے ہفتے کے دوران سندھ اور بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
گلگت بلتستان میں دیامر ، غذر اوراستور میں تیز ہواؤں کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہریوں نے سردی سے بچنے کے لئے لکڑیاں جلاکر ہاتھ تاپنا شروع کردیے ہیں۔
پنجاب اور بلوچستان میں ٹھیلوں پر گرم مشروبات، یخنی اور خشک میوہ جات کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بیشتر مقامات پر موسم ابر آلود ہے۔ سندھ کے شہری علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے۔