بالائی علاقوں میں سردی کی شدت، اسکردو کا درجہ حرارت منفی 08

Dry, Cold Season

Dry, Cold Season

اسلام آباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں سردی برقرار ہے، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کے علاوہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر ہلکی بار ش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اتوار کے روز سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔