اپر دیر: سیکورٹی فورسز پر حملہ، 10 شدت پسند ہلاک

Upper Dir

Upper Dir

اپر دیر (جیوڈیسک) اپر دیر میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ میں دس شدت پسند ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق 15 سے 20 شدت پسندوں نے افغانستان سے اپر دیر میں داخل ہو کر سرحد کے قریب سیکورٹی فورسز کی موبائل ٹیم پر فائرنگ کی۔

شدت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے مابین 20 منٹ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کاروائی میں دس شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ زخمی سیکورٹی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔