یورینیم کی افزودگی ہمارا حق ہے، دستبردار نہیں ہونگے، ایران

Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ تہران یورینیم کی افزودگی کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوا ہے اور ایران، یورینیم کی افزودگی کے اپنے حق سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

گزشتہ روز ایرانی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایرانی قوم کا کوئی حق ضائع نہیں ہوا ہے اور مشترکہ طور پر کچھ اقدامات عمل میں لائے جانے کے بارے میں اتفاق رائے ہوا ہے جس میں یورینیم کی افزودگی کے حق سے دستبردار ہونے کا کوئی مسئلہ شامل نہیں ہے۔