اسلام آباد (جیوڈیسک) بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہری علاقوں میں کم ازکم سات اور دیہی علاقوں میں نو گھنٹے تک بجلی کی بندش ہو رہی ہے۔
این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار نو ہزار پانچ سو 60 اور طلب 12 ہزار 900 میگا واٹ ہے جبکہ تین ہزار 340 میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہے جس سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے شہری علاقوں میں سات اور دیہی علاقوں میں نو گھنٹے بجلی کی بندش ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بڑے ڈیموں سے پانی کا اخراج کم ہونے سے پن بجلی کی پیداوار چھ ہزار میگا واٹ کے بجائے صرف 16 سو میگا واٹ ہو رہی ہے تاہم گندم کی کٹائی کے بعد زرعی ضروریات کے لئے پانی کا اخراج بڑھنے سے بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے گا۔