کراچی (خصوصی رپورٹ) اربن ڈیموکریٹک فرنٹ (UDF)کے بانی چیرمین ناہید حسین نے کہاہے کہ بھارتی آبی دہشت گردی نے پنجاب کو ایک بہت بڑی تباہی کی زد میں لاکھڑا کردیا ہے ۔ بھارت نے بڑی خاموشی سے سیلاب کا پانی پاکستان کی طرف چھوڑدیا ۔ بھارت نے ہمیشہ دوستی کی آڑ میں خنجر گھوپنے کی کوشش کی ہے۔ اس سے بھلائی کی کبھی امید نہیں اور نہ ہی ہوگی بھات کے دہرے کردار کے باوجود ہماری جمہوری حکومتیں اس کے قدموں میں گرنے کی کوششیں کرتی ہیں کوئی امن کی آشا کا راگ الاپتا ہے تو کوئی اسے پسندیدہ ملک قرارد دیتا ہے اور تو اور انتہا پسند نرندر مودی کے اہل خانہ کو ساڑیاں اور آم کی پیٹیاں تحفے میں دی جاتی ہیں۔
آخر انا اور خودی بھی کوئی چیز ہوتی ہے انہوں نے کہاں خود ہی کا درس دینے ولے معروف قومی شاعر علامہ اقبال کی سرزمین سے تعلق رکھنے والوں نے اپنی خودی بھی بھارت کے ہاتھوں گروی رکھ دی ہے حیرت کی بات یہ ہے کہ بھارت کی آبی دہشت گردی پر وزیر اعظم نے حکومتی سطح پر مذمتی بیان بھی نہیں دیا کیونکہ وہ بھات کو برا کہہ کر امریکہ سے بگاڑنا نہیں چاہتے ہیں۔ کیونکہ ہماری حکومتیں امریکن غلامی سے آزاد نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوںگی کیونکہ وہ کرپشن زدہ ہیں۔ بیرونی قوتیں ان کی کرپشن کی وجہ سے انہیں بلیک میل کرکے اپنے منصوبوں کی تکمیل چاہتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ ناہید حسین نے مزید کہا کے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے جاں بحق افراد کے کیلئے دعاء مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں مجھ سمت اربن ڈیموکریٹک فرنٹ کا ہر کارکن آپ کے ساتھ ہے ۔ ناہید حسین نے کہا کہ صوبہ سندھ میں بڑے سیلابی ریلے کا امکان ہے حکومت فوری طور پر ہر دریا کے کنارے اور اطرف واقع آبادیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرے اور ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ہنگامی اقدامات پیشگی کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے5-5لاکھ کے 2ریلے چھوڑے ہیںمزید 9لاکھ کیوسک کا ریلہ آرہا ہے بڑے پیمانے پر سیلابی ریلے سے قبل اقدامات موثر ثابت ہونگے ورنہ تباہی کا ہولناک منظرہوگا اور ہر شخص بے بسی کی تصویر بن جائیگا۔ ناہید حسین نے آخر میں ایک سوال کے جواب میں کہا کے مندرجہ بالا حقائق کے باجود بھی حکمران اپنی گھٹیا کارکردگی پر افسوس کرنے کی بجائے گردن اکٹر کرچلتے ہیں۔
جب زرہ برابر انسان زمینی خدا بننے کی کوشش کریگا تو پھر آسمانی مالک کائنات کو جلال کیوں نہ آئے لہٰذا وہ کایا پلٹنے کی قدرت رکھتا ہے۔ سیلاب ہوںیا پھر دیگر قدرتی آفات کا آنا ہماری نافرمانی کہی جاسکتی ہے۔ لہٰذا اب بھی وقت ہے توبہ کے دروازے کھلے ہیں ان آفات کو ٹالا جاسکتا ہے کیونکہ وہ غفور ورحیم ہے اس کے علاوہ وہ توبہ قبول کرنے والا ہے۔