جرمنی پلٹ شہری کے “آفتاب میرج ہال” پر قبضہ مافیاء نے عورتیں بیٹھا دیں

Kasur

Kasur

قصور (بیور و رپورٹ) جرمنی پلٹ شہری کے “آفتاب میرج ہال” پر قبضہ مافیاء نے عورتیں بیٹھا دیں، 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ، سگا بھائی جان سے مارنا چاہتا ہے، شہری کی درخواست پر ڈی پی او نے کاروائی کا حکم دیدیا۔

ایس ایچ او تھانہ بی ڈویثرن نے موقع دیکھ کر پارٹیاں تھانے طلب کرلیں ، معززین کی مصالحت کیلئے منت سماجت ،گزشتہ رات 5بجے کے ٹائم سے منحرف ، اوورسیز پاکستانیز اور ڈی پی او ایکشن لیں ، مرزا آفتاب بیگ کی فریاد ، تفصیلات کے مطابق 12دسمبر کو پاکستان آنے والے صحافی مرزا آفتاب بیگ نے جگہ خرید کر سلامت پورہ کے علاقہ میں “آفتاب میرج ہال “بنا رکھا تھااوررجسٹری و پی ٹی ون بھی انکے نام پر ہے۔

مگر انکے پاکستان آنے کے دوسرے روز انکے بھائی مرزا انتخاب نے میرج ہال کے تالے تڑوا کر منیراحمد،شوکت علی ودیگر کے ہمراہ وہاں قبضہ کرنیکی کوشش کی،قبضہ مافیاء نے عورتیں بیٹھا دیں جو اب بھی وہاں موجود ہیں،اس دوران انکے مینجر اسدکو مارا اورمرزا آفتاب بیگ کو دھمکیاں دیں کہ 10لاکھ روپے جگا ء دیں ورنہ تمہیں جان سے مار دینگے۔

جرمن پلٹ شہری کی درخواست پر ڈی پی او نے ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویثرن کو کاروائی کاحکم دیا، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویثرن نے موقع پربھاری نفری کے ہمراہ ریڈ کی اور موقع ملاحظہ کرکے حالات تصدیق کئے،اسی دوران انتخاب بیگ نے جگہ کی ملکیت اور کاغذات لانے کا کہا مگر کاغذات لانے کی بجائے معززین کومصالحت کیلئے لے آیا۔

گزشتہ رات 5بجے کے ٹائم طے ہوا اب ٹائم سے منحرف ہوگیا ہے ، مرزا آفتاب بیگ نے میڈیا کو بتایا کہ اسکا سگا بھائی جان سے مارنا چاہتا ہے اوورسیز پاکستانیز اور ڈی پی او ایکشن لیں ، اورمجھے انصاف دلوائیں ورنہ خودکشی کرلونگا۔