اردو رائج کرنے کا فیصلہ، لیکن سینیٹ کی کاروائی انگریزی میں جاری

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے اردو رائج کرنے کا فیصلہ سنایا لیکن سینیٹ کی کارروائی انگریزی میں جاری ہے۔ کوئی فرفر انگلش بولتا ہے، کوئی صرف اوکے کہہ کر اپنا حصہ ڈالتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ اردو رائج کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ سینیٹ کی کارروائی کا ایجنڈ ابھی تک انگریزی میں بھی شائع ہو رہا ہے۔

اس آئین ساز ادارے کے چیئرمین کو شاید انگریزی زبان سے کچھ زیادہ ہی رغبت ہے اور وہ سپریم کورٹ کے اردو زبان رائج کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد میں ہچکچاہٹ کا بھی شکار ہیں۔ سینیٹ کی کارروائی کا ایجنڈ ابھی تک انگریزی میں بھی شائع ہو رہا ہے اور چیئرمین سینیٹ کارروائی بھی چلاتے ہیں انگلش کے سہارے ہی۔

جن سینیٹرز کو انگریزی بولنے میں مہارت ہے وہ اس کا بھر پور استعمال بھی کرتے ہیں۔ جنہیں انگیزی بولنے میں ذرا مشکل ہے وہ قومی زبان کا ہی سہارا لیتے ہیں۔ ایوان بالا کی ’’انگلش کارروائی‘‘ میں کسی کے پلے کچھ پڑے، نہ پڑے، بعض تو صرف OK بول کر بھی خوش ہیں۔