اردو کو قومی زبان بنائیں کامیابی سے ہمکنار ہوں

Urdu

Urdu

تحریر : شاہ بانو میر

پانچ ہزار سالہ تاریخ میں ایک بھی قوم ایسی نہیں جس نے کسی دوسری زبان میں ترقی کی ہو۔۔

دنیا کا جدید ترین ملک اسرائیل۔
اسرائیل میں کسی کو انگریزی نہیں آتی۔

کم مدت میں انتہائی ترقی کرنے والا ملک جرمنی ۔

جرمنی میں لوگ انگریزی سے نفرت کرتے ہیں۔

دنیائے اسلام کا ترقی یافتہ ملک ترکی۔
ترکی میں استاد سے لے کر آرمی چیف۔ اور سائنسدان سے کے کر چیف جسٹس تک سارا نظام ترک زبان میں ھے۔

چین میں آپ کو کوئی سرکاری یا نجی عہدہ دار انگریزی زبان بولتا نظر نہیں آئے گا۔

انڈیا جیسا قدامت پسند ملک اقوام متحدہ میں بھی آپ کو ہندی بولتا نظر آئے گا۔

ایران کا تمام سرکاری ہائے نظام فارسی میں ترتیب دیے گئے ہیں۔

اور ایران سے ہر سال نوبل انعام کے لیے کوئی نا کوئی نامزد ہوتا ھے۔

پتا نہیں کس نے ہمارے دماغ میں گھسادیا کہ ہم انگریزی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتے؟؟؟؟؟؟

عجیب ھے کہ اردو ادب کی تاریخ ہزار سالہ پرانی ھے۔

اور انگریزی ادب آپ کو تین سو سال سے پہلے نظر نہیں آتا۔

*ہمیں اپنی زبان کو اہمیت دینی ہوگی۔*
*اگر دنیا میں نام بنانا ھے تو۔*

ساری دنیا ترقی کرگئی اپنی زبان کی بدولت

ہم نے آدھی عمر گنوادی انگریزی
زبان سیکھتے سیکھتے.
ہماری عمران خان صاحب کی حکومت سے اپیل ہے کہ جیسے اور ممالک میں ان کی قومی زبان کو اہمیت دی جاتی ہے ہمارے ملک میں بھی ہماری قومی زبان اردو کو وہی اہمیت دی جائے.

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر