اردو سرکاری سطح پر رائج کرنے کا حکم تاریخی فیصلہ ہے : صوفی مسعود احمد صدیقی

Urdu Language

Urdu Language

لاہور: تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے سپریم کورٹ کی طرف سے اردو کو سرکاری سطح پر رائج کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت فوری طور پر اردو کو نافذ کرانے کے عملی اقدامات کرے اس تاریخی فیصلے پر سپریم کورٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اردو کو سرکاری سطح پر رائج کرنے کا مطالبہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا دیرنہ مطالبہ تھااور اس حوالے ماضی کی حکومتوں کو لاتعداد مرتبہ تجاویز دی گئیں لیکن افسوس کہ انہوں نے تنظیم کے ایک محب وطن اور جائز مطالبے کومسلسل نظر انداز کیا ۔مرکزی سیکرٹریٹ پربانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے پاکستانی عوام کے دلی جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے ایک تاریخ ساز فیصلہ دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیںاب یہ موجودہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اس کو نافذالعمل بنانے میں اپنا تاریخی کردار ادا کرے ، انہون نے کہاکہ آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان ایک پرُامن پاکستان بن کر دنیا کے نقشے پر ابھر رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی، پیر احسان الحق معصومی، پیر مشاق احمد صدیقی، پیر فریاد علی نقشبندی، پیر رفاقت علی نقشبندی، پیرسید احمد ندیم شاہ سمیت مجلس شوریٰ کے دیگر اراکین نے بھی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان کو اس تاریخی اور محب وطن فیصلہ پر زبردست خراج تحسین پیش کیاان کا کہنا تھاکہ پوری اس فیصلہ پر انتہائی خوش اور سپریم کورٹ آف کی تہہ دل سے مشکوربھی ہے۔ اختتام پر امیر تنظیم صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار نے ملکی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

عبدالرشید قادری (میڈیا سیکرٹری )
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047