تحریک نفاذ اردو پاکستان کے مرکزی ناظم اطلاعات و نشریات عتیق الرحمن نے ہفتہ مراسلت کا آغاز کر دیا

Attiq-ur-Rehman

Attiq-ur-Rehman

اسلام آباد (نامہ نگار) تحریک نفاذ اردو پاکستان کے مرکزی ناظم اطلاعات و نشریات عتیق الرحمن نے ہفتہ مراسلت کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان کو آئین کی دفعہ نمبر 251 کے مطابق تمام سرکاری دفاتر میں رائج کیا جائے۔ عدالت عظمیٰ نے 2015 کوبھی اردو کے نفاذ کا فیصلہ جاری کیا تھا ۔اب تک اردو کو دفاتر اور تعلیمی اداروں اور عدالتوں میں نافذ نہ کرکے آئین و قانون اور عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کی توہین کی جارہی ہے۔

تحریک نفاذ اردو پاکستان اضلاع کے منتظم(کمشنر )سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے ماتحتی تمام اداروں میں اردو کو اختیار کرنے کا حکم نامہ جاری کریں بصورت دیگر ان کے خلاف توہین عدالت اور آئین سے انحراف پر مقامی و ڈویژنل عدالتوں میں درخواستیں جمع کی جائیں گے۔

جاری کردہ
عتیق الرحمن
مرکزی ناظم اطلاعات و نشریات تحریک نفاذ اردو پاکستان
0332-5265617
مورخہ:03-10-2018