اردو کی پہلی مقبول شاعرہ ادا جعفری علالت کے بعد انتقال کر گئیں
Posted on March 13, 2015 By Geo4 Webmaster شوبز, کراچی
Ada Jafri
کراچی (جیوڈیسک) ممتاز شاعرہ ادا جعفری 22 اگست 1924 کو بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بدایون میں پیدا ہوئیں۔ وہ اردو ادب کی پہلی مقبول خاتون شاعرہ تھیں۔
ادا جعفری کا پہلا شعری مجموعہ” میں ساز ڈھونڈتی رہی’’ 1950 میں شائع ہو، 1966 میں ‘‘ سحردرد’’ کے نام سے ادا جعفری کا دوسرا شعری مجموعہ شائع ہوا۔
ادا جعفری کو آدم جی ادبی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ حکومت پاکستان نے ادا جعفری کو ان کی ادبی خدمات پر تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔