کراچی (جیوڈیسک) اردو کے معروف ادیب اور ممتاز نقاد فرمان فتح پوری آج صبح کراچی میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 87 سال تھی، فرمان فتح پوری 1926 میں اتر پردیش کے شہر فتح پور میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے غالبیات اور لسانیات سمیت اردو ادب کے کئی شعبوں میں کام کیا، وہ تیس برس تک کراچی یونی ورسٹی سے وابستہ رہے۔ ان کی نمازِ جنازہ کل مسجد خلفائے راشدین بلاک تیرہ ڈی اے گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی، جب کہ انھیں کراچی یونی ورسٹی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔