فروغ اردو سمینار اور مشاعرہ 29 دسمبر بروز جمعرات 10:30 بجے اقلیتی ہاسٹل، جڑوا میں ہو گا

Mushaira

Mushaira

حاجی پور (پ ر) ضلع اردو زبان سیل، ویشالی کی طرف سے ایک روزہ فروغ اردو سمینار اور مشاعرہ 29 دسمبر بروز جمعرات 10:30 بجے دن سے اقلیتی ہاسٹل، جڑوا میں ہوگا۔ پروگرام کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ ویشالی محترمہ رچنا پاٹل کریں گی۔ صدارت عبد الرحیم انصاری ایڈوکیٹ(ریٹارئرڈ جج ویشالی) فرمائیں گے۔

مہمان خصوصی کے طور پر امتیاز احمد کریمی، ڈائرکٹر اردو ڈائرکٹوریٹ ، حکومت بہار پٹنہ شریک ہوں گے جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر شمیم احمد حاجی پوری کی شرکت ہوگی۔ سینئر ڈپٹی کلکٹر محمد ظفر عالم استقبالیہ خطبہ پیش کریں گے۔

سمینار میں ڈاکٹر مشتاق احمد مشتاق، ایم اے اظہار الحق اور کامران غنی صبا اپنے مقالات پیش کریں گے۔

جبکہ مشاعرہ میں بدر محمدی، بشر رحیمی، تحسین روزی اور مظہر وسطوی اپنا کلام پیش کریں گے۔ نظامت کا فریضہ انوار الحسن وسطوی انجام دیں گے۔ محبان اردو سے سمینار اور مشاعرہ میں شرکت کی گزارش ہے۔

(انوار الحسن وسطوی)