یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں کمی

Urea

Urea

بین الااقوامی منڈی میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں اسی ڈالر سے ایک سو بیس ڈالر تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں کھاد کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستانی کاشتکار اس کمی سے محروم ہیں۔

عالمی منڈی میں یوریہ کھاد کی فی ٹن قیمت تین سو پندرہ ڈالر ہوگئی ہے جو کہ رواں سال فروری میں چار سو چالیس ڈالر فی ٹن تک پہنچ گئی تھی۔ ڈیپ کھاد کی قیمت مئی میں پانچ سو چالیس ڈالر فی ٹن سے کم ہو کر چار سو چون ڈالر فی ٹن ہو گئی ہے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں وافر مقدار میں کھاد موجود ہونے کے باعث قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ عالمی منڈی میں یوریہ کھاد کی قیمتوں میں کمی کے باوجود سیلز ٹیکس کے نفاد کے باعث پاکستان میں یوریہ کھاد کی فی بوری قیمت میں پینتس روپے کا اضافہ ہوا ہے۔