یوریا اور ڈی اے پی کی خریداری بڑھ گئی

Urea

Urea

کراچی (جیوڈیسک) نومبر کے دوران کھاد کی فروخت کے ابتدائی اعدادو شمار حوصلہ افزا رہے۔ یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی خریداری بڑھ گئی۔

ایک رپورٹ کے مطابق نومبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں یوریا کی فروخت باسٹھ فیصد بڑھ گئی ہے۔

اس دوران یوریا کھاد کی فروخت پانچ لاکھ تیس ہزار ٹن کی سطح پر رہی۔ رپورٹ کے مطابق ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں اکاون فیصد اضافہ ہوا جو تین لاکھ پچہتر ہزار ٹن رہی۔