یوریا کی درآمد پر حکومت ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دے گی

Urea

Urea

اسلام آباد (جیودڈیسک) یوریا کی درآمد پر حکومت ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دے گی، عالمی منڈی میں یوریا سستی جبکہ اضافی پیداواری لاگت کے باعث پاکستان میں مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان تین لاکھ ٹن یوریا بیرون ممالک سے درآمد کریگا۔

جس پر حکومت ڈھائی ارب کی سبسڈی فراہم کریگی۔ عالمی منڈی میں یوریا کی قیمتوں میں کمی جبکہ پاکستان میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے سبب کاشتکار مسائل کا شکار ہیں۔

مقا می مارکیٹ میں یوریا مہنگا ہونے کی وجہ بجلی ،گیس اور تیل کے نرخ میں ہونے والااضافہ ہے۔ ذرائع کے مطابق کاشتکاروں کو سہولت دینے کیلئے حکومت تین کمپنیوں سے معاملات طے کر چکی ہے جو مقامی قیمتوں کے مقابلے میں سستی یوریا فراہم کرینگے۔ مقامی منڈی میں 50 کلوگرام یوریا کی قیمت 1675 روپے ہے۔