اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت اور کھاد کارخانوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں یوریا کھاد کی بوری کی قیمت میں 114 روپے کمی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کھاد کارخانوں کے نمائندوں سے مذاکرات کیے گئے۔ مذاکرات میں یوریا کھاد سستی کرنے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔
یوریا کھاد کی بوری کی قیمت میں 114 روپے کمی پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ یوریا کھاد کی بوری کی قیمت 1900 روپے سے کم کرکے 1786 روپے کی جائے گی۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ یوریا کھاد کی بوری پر یکم مارچ سے قیمت درج کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے 8 جنوری کو یوریا کھاد سستی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور یہ اجلاس اسی لیے منعقد ہوا تھا۔