مہنگی یوریا درآمد کرکے قومی خزانے کو 17 ارب 36 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا

Urea

Urea

اسلام آباد (جیوڈیسک) مالی سال 2013-14ء کے دوران ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چین، روس، یوکرائن، قطر اور اومان سے مہنگی یوریا درآمد کر کے قومی خزانے کو 17 ارب 36 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق ٹی سی پی نے گزشتہ مالی سال 12 لاکھ 72 ہزار ٹن یوریا 350 ڈالر فی ٹن سے زائد نرخ پر درآمد کی جبکہ 100 ڈالر فی ٹن دیگر اخراجات آئے، یوں درآمدی یوریا ہمیں 458.5 ڈالر فی ٹن کے حساب سے پڑی جبکہ اگر مذکورہ مقدار میں یوریا ایران سے درآمد کی جاتی تو باربرداری و دیگر اخراجات سمیت 322 ڈالر فی ٹن پڑتی۔

اس کے نتیجے میں حکومت کو نہ صرف درآمدی یوریا پر 741 روپے فی بوری کے حساب سے سبسڈی نہ دینا پڑتی بلکہ کسانوں کو درآمدی یوریا 1786 کی بجائے 1771 روپے فی بوری ملتی۔ گزشتہ سال بھارت نے ایران سے سستی یوریا درآمد کر کے ایک کھرب روپے کا فائدہ اٹھایا۔