کراچی (جیوڈیسک) یوریا کی درآمد زائد رہنے کے باعث اگست کے دوران اسکی فروخت میں گزشتہ ماہ جولائی کے مقابلے 11 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
ٹاپ لائن الرٹ کے مطابق رواں ماہ اگست کے دوران یوریاکی فروخت 5 لاکھ 38 ہزار ٹن کی سطح پر پہنچنے کا امکان ہے جو گزشتہ ماہ جولائی میں 4 لاکھ 87 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔اس دوران مقامی کھاد کی فروخت 2 فیصد بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزارٹن رہنے کا امکان ہے۔
ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث یوریا کی درآمد میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے یوریا کی کھپت بھی بڑھی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یوریا کی کھپت میں اضافہ ملکی زرعی شعبے کیلئے خوش آئند ہے جس سے ملکی زرعی پیداوار میں اضافہ دیکھے جانے کی توقع ہے۔