اوڑی سیکٹر پر پاکستانی فائرنگ سے بھارتی فوجی اور ایک لڑکی ہلاک ہو گئے، بھارت کا الزام

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے پاک فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر سےز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر کے اوڑی سےکٹر پر فائرنگ کی ہے۔

بھارتی فوجی سمےت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی ایک فوجی ترجمان کا کہنا ہے پاکستانی فوج نے ہفتہ کی شام لائن آف کنٹرول پر اوڑی سےکٹر کے علاقے کمال کوٹ میں بھارتی چوکیوں پر فائرنگ کی جسکے نتےجے میں اےک بھارتی فوجی اور ایک نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی۔

لڑکی کی شناخت کمالکوٹ کی رہائشی گلشن بانوکے نام سے ہوئی ہے۔فوجی ترجمان کا کہنا تھا بھارتی فوج نے بھی جوابی کاروائی کی ہے۔