ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں شامل رہنے والی اداکارہ اُرمیلا مٹونڈکر آج اپنی 40 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ 4 فروری 1974 کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والی اُرمیلا نے اپنے کیرئیر کا آغاز چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے 1980 میں فلم”کلیوگ”سے کیا تاہم بطور ہیروئن ان کی پہلی فلم 1991 میں نراسمہا رہی۔
اُرمیلا نے اپنے فلی کیرئیر کے دوران رنگیلا، ستیا اور جدائی نامی فلموں سے باکس آفس پر بیحد کامیابی سمیٹی اسکے علاوہ کون، پیا تونے کیا کیا، بھوت، اِک حسینا تھی، تہذیب، پنجر، میں نے گاندھی کو نہیں مارا اور بس اِک پل میں بھی اُرمیلا کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔ بالی ووڈ میں کافی عرصے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل میں گھر کرنے والی اُرمیلا نے بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔