مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عرس بابا مٹھو شاہ کے سلسلہ میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام، ایک من پھولوں کی پتیاں نچاور کی گئی، محفل نعت میاں محمد وقاص صدیق ایم اے اسلامیات فاضل بھیرہ شریف کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق عرس حضرت بابا مٹھو شاہ ولی کے سلسلہ میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا ، محفل کی صدارت میاں محمد وقاص صدیق ایم اے اسلامیات فاضل بھیرہ شریف ، ناظم تعلیمات مرکز اہلسنت دارالعلوم فیضان پنجتن پاک مصطفی آباد نے کی، محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ محمد وحید قادری، تلاوت قاری محمد اعجاز و قاری محمد فیاض سعیدی، نعت معروف نعت خواں محمد ظفر چشتی نے پیش کی، پیر محمد الیاس قادری بابا جی سرکار، حضرت علامہ حافظ محمد صدیق نقشبندی، پیر سید مظفر حسین شاہ، حافظ غلام رسول قادری، بابا محمد بوٹا، میاں ظفر حسین چشتی نے خصوصی شرکت کی۔
مزار بابا مٹھوشاہ کے حوالے سے مختلف فرائض انجام دینے والے ملک تاج دین، بابا محمد بوٹا، ماسٹر امجد علی، شرافت علی مغل، محمد بوٹا، ملک محمد ندیم و محمد عارف کی دستار بندی کی گئی، بعد از محفل مزار بابا مٹھو شاہ پر ایک من پھولوں کی پتیاں نچاور کی گئی۔