عرس مبارک کا دوسرا دن درگاہ شاہ جیلانی پر روح پرور اجتماعات، ملک بھر سے آئے مریدین کا مزار پر حاضری

URS 2ND DAY MEHFIL E NAAT

URS 2ND DAY MEHFIL E NAAT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز روحانی بزرگ پاکستان میں فروغ اتحاد و بین المسلمین کے داعی پیر طریقت حضرت سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی المعروف چاند پوری کے 15ویں سالانہ سہہ روزہ عرس مبارک کے دوسرے روز بھی درگاہ شاہ جیلانی پر روح پرور اجتماعات کا انعقاد صبح سے شام تک مزار اقدس پر ملک بھر سے مریدین کی کی حاضری مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور گل پاشی کی گئی دوسری شب درگاہ شاہ جیلانی کے احاطے میں عظیم الشان محفل نعت ۖ منعقد ہوئی جس میں ملک کے ممتاز و معروف ثناء خواں رسول ۖ نے بارگاہ سالت میں ہدیہ نعت پیش کیا محفل سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین و سربراہ حلقہ علویہ القادریہ العالمی ٹرسٹ سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے کہا کہ حقداروں کو اُن کا حق پہنچا کر غربت ،بھوک اور معاشرے میں چھائی بدحالی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ان پر عمل کر نے کے لئے ہمیں اولیا اکرام کی تعلیمات پر علم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ بزرگان دین کا فکر و فلسفہ ہماری زندگیوں کا اثاثہ ہے انہیں اپنا کر اور اس پر عمل کرکے ہم معاشرے میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے مریدین سے کہا کہ وہ معاشرے سے غربت ،بھوک کے خاتمے کے لئے تعلیمات جیلانی پر عمل کرتے ہوئے حقداروں تک اُن کا حق پہنچائیں۔