مونٹیویڈیو (جیوڈیسک) یوروگوئے کے صدر ہونے کے باوجود ایک غریب آدمی کی زندگی بسر کرنے والے جوس موجیکا نے اقتدار نئے صدرTabare Vazquez کے حوالے کر دیا ہے۔
سابق صدر کو اپنے رہن سہن اور پالیسی کی وجہ سے یوروگوئے کے ستر فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔
جوس موجیکا نے پانچ سالہ دور اقتدار میں انتہائی سادہ زندگی گزاری۔ بطور صدر ملنے والی تنخواہ کا نوے فیصد حصہ خیرات کر دیتے۔ دارالحکومت مونٹیویڈیو سے باہر ایک چھوٹے سے فارم ہاؤس میں رہنے والے صدر کہیں آنے جانے کے لیے 1987 ماڈل کی VW Beetle استعمال کرتے۔ عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ حالیہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔