واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نےافغانستان کو 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کو مزید 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالرکی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکا حکام کا کہنا ہے کہ اضافی امداد خودمختار فلاحی تنظیموں کے ذریعے افغان عوام میں تقسیم کی جائے گی۔ امداد کے تحت خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کا سامان فراہم کیا جائے گا۔
اس اعلان کے بعد اکتوبر سے افغانستان کودی جانے والی مجموعی امریکی امداد 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو جائے گی۔
امریکا افغانستان کو کورونا ویکسین کی 10 لاکھ اضافی خوراکیں بھی فراہم کرے گا۔
امریکا اس کے علاوہ افغانستان کو کورونا ویکسین کی اضافی 10 لاکھ خوراکیں بھی فراہم کرے گا۔