روس (جیوڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا کے جارحانہ اقدامات سے روس کی قومی سلامتی کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔
روس کی ریا نیوز ایجنسی کے مطابق سرگئی لاروف نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے امریکا کی روس کے بارے میں پالیسی میں ”جارحانہ روسو فوبیا” کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور ہم نے اس سلسلے میں حالات میں ایک بنیادی تبدیلی ملاحظہ کی ہے۔
انھوں نے مزید کہا:” یہ صرف غوغا آرائی پر مبنی روسو فوبیا نہیں بلکہ جارحانہ اقدامات ہیں جن سے فی الواقع ہمارے مفادات کو نقصان پہنچتا ہے اور ہماری سلامتی کے لیے ایک خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔