امریکی فضائی حملوں سے داعش کی پیش قدمی رک گئی : جنرل ڈیمپسی

 General Dempsey

General Dempsey

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائیوں سے ان کی پیش قدمی رک گئی ہے، امریکہ اور اتحادیوںکو مشکل اور طویل مہم کا سامنا ہے۔

امریکی کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے جنرل جیک ڈیمپسی نے کہا کہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے پاس قریباً 31 ہزار جنگجو ہیں۔

چک ہیگل نے کہا کہ فضائی حملوں نے تنظیم کے قائدین اور اس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو نشانہ بنایا جس سے وہ پسپا ہونے پر مجور ہو گئے۔