امریکی فوج نے داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی تازہ فوٹیج جاری کر دی

Air Attacks

Air Attacks

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق اتحادی افواج کی فضائیہ نے عراق میں داعش کے دس اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

جن میں سنجارم اسد، تِل عفر، رمادی، موصل اور فلوجہ شامل ہیں۔ بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کے بنکر، گاڑیاں اور عمارتیں تباہ ہوئیں۔

اس کارروائی کے نتیجے میں کرد اور یزیدی جنگجوؤں نے داعش سے سنجار کا قبضہ چھڑوایا۔ اس سے پہلے اتحادیوں نے شام میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر بارہ حملے کئے۔