امریکہ کی شہریوں کو ترکی کے جنوبی حصے سے نکل جانے کی ہدایت

Turkey

Turkey

واشنگٹن (جیوڈیسک) پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے ریاست ورجینیا کے شہر آرلنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیر دفاع ایش کارٹر نے وزیر خارجہ جان کیری سے مشورے کے بعد امریکی اہلکاروں اور انکے اہلخانہ کو ہدایت کی ہے وہ اڈانا شہر میں قائم امریکی قونصل خانہ، انچِرلِک کا فوجی اڈہ اور دوسرے دو مقامات فوری طور پر خالی کر دیں۔ ان ہدایات کی وجہ جنوبی ترکی میں سلامتی کی مخدوش صورت حال اور ممکنہ دہشت گرد حملے ہیں۔