واشنگٹن (جیوڈیسک) ایوان نمائندگان نے سینیٹ کی منظوری کے ایک ہفتہ بعد بل پاس کیا ہے۔ بل کے حق میں چار سو جبکہ مخالفت میں صرف پچیس ووٹ ڈالے گئے۔
بل کے پاس ہونے کے بعد امریکی کانگریس ایران کے ایٹمی پروگرام پر ہونے والے معاہدے کا جائزہ لے سکتی ہے اور اگر چاہے تو اسے مسترد بھی کر سکتی ہے۔ بل صدر اوباما کو دستخط کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
چھ عالمی طاقتیں ایران کے ساتھ اسکے متنازعہ ایٹمی پروگرام پر معاہدے کے قریب ہیں۔