امریکا انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں پاکستان سے رابطے میں ہے

Jane Saki

Jane Saki

واشنگٹن (جیوڈیسک) دارالحکومت میں میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کا پشاور کے اسکول پر شدت پسندوں کے حملے کے بارے میں کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، لیکن ابھی حملے میں ملوث شدت پسندوں کی شناخت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا افغانستان سے رہا ہونے والے تحریک طالبان پاکستان کے لطیف محسود کے حملے میں ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا پشاور سانحے پر حکومتِ پاکستان کو مدد کی پیش کش کی ہے اور قریبی رابطے جاری ہیں۔