اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) 2019 کے دوران روپیہ امریکی کرنسی کے مقابلے 12 فیصد کمزور پڑا، بنگلا دیشی ٹکہ بھی پاکستانی کرنسی پر مزید بھاری ہوا۔
تفصیلات کے مطابق 2019 روپے کے لیے رولر کوسٹر ثابت ہوا، پورے سال کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر 139 روپے سے بڑھ کر عوام کے لیے 155 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
26 جون 2019 کو امریکی کرنسی ملکی تاریخ کی بلندترین سطح 164 روپے 25 پیسے کی سطح پر بھی دیکھی گئی۔ تاہم بین الاقوامی ادائیگیوں کا زور کم ہونے اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے روپیہ بھی سنبھلنا شروع ہوا۔
پورے سال کے دوران روپے کی قدر کا موازنہ دیگر کرنسیوں سے کیا جائے تو یورو 159 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 172 روپے 20 پیسے، پاونڈ 177 روپے 30 پیسے بڑھ 201 روپے 90 پیسے، سعودی ریال اس عرصے میں 37 روپے 10 پیسے کے بجائے اب 41 روپے 30 پیسے، یو اے ای درہم 38 روپے 10 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 25 پیسے کا ہوگیا
آسٹریلوی ڈالر جو 31 دسمبر 2018 کو 98 روپے 50 پیسے کا مل رہا تھا اب 107 روپے کا ہوگیا، کینیڈین ڈالر اس عرصے میں 102 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 118 روپے 30 پیسے، دوست ملک چین کی کرنسی 20 روپے 80 پیسے بڑھ کر 22 روپے 90 پیسے اور ایک سال کے دوران بھارتی روپیہ 10 پیسے اضافے سے 2 روپے 10 پیسے اور بنگلا دیشی ٹکہ 1 روپے 75 پیسے بڑھ کر 1 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔