امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں دوبارہ تگڑا ہو کر 160 روپے سے تجاوز کر گیا

Dollar

Dollar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر 34 پیسے بڑھ کر 160 روپے 17 پیسے پر بند ہوئی۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد روپے کی نسبت ڈالر دوبارہ تگڑا ہوگیا اور 160 روپے سے تجاوز کرگیا، گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر 34 پیسے بڑھ کر 160 روپے 17 پیسے پر بند ہوئی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر30 پیسے کے اضافے سے 160.30 روپے پر بند ہوئی۔

اس کے برعکس انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر مجموعی طورپر 78 پیسے گھٹ کر 195.86 روپے پرآ گئی، جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 195 روپے50 پیسے پر مستحکم رہی۔گزشتہ ہفتے ڈالر اور ریال کی قدروں میں اضافہ، یورو اور پاؤنڈ کی قدرمیں کمی واقع ہوئی۔
ترسیلات زر کی 2 ارب ڈالر سے زائد کی آمد، زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر کے باوجود ڈالر کی اڑان برقرار رہی، درآمدات کے لیے نئی ایل سیز کھلنے سے ڈالر کی طلب میں اضافہ اور روپیہ دباؤ کا شکار رہا۔

انٹر بینک میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 96 پیسے گھٹ کر 217.49 روپے پر آگئی، جب کہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 217.50 روپے ہوگئی۔ اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 7 پیسے بڑھ کر 42.67 روپے ہوگئی، جب کہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 10 پیسے بڑھ کر 42.55 پیسے ہوگئی۔