امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار

Dollars

Dollars

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا جس سے امریکی ڈالر 22 ماہ کی کم ترین سطح پربند ہوا اور ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 55 پیسے کی کمی سے 154 روپے 30 پیسے پر بند ہوئے۔

اس طرح سے امریکی ڈالر کی قدر اپنی بلند ترین سطح سے گزشتہ 8 ماہ میں 8.5 فیصد یا 14.30 روپے نیچے آگئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 155 روپے سے نیچے آگٸی اور ڈالر کی اوپن مارکیٹ ریٹ 60 پیسے کی کمی سے 154.60 روپے پر بند ہوٸے۔