امریکا عالمی امور میں اپنا تسلط چاہتا ہے: سرگئی لاروف

Sergey Lavrov

Sergey Lavrov

ماسکو (جیوڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو تنہائی کا شکار کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔ امریکیوں نے محاذ آرائی کا راستہ چُن لیا ہے۔

امریکا کی جارحانہ خارجہ پالیسی ایک روز ماضی کا قصہ بن جائے گی۔ امریکا دنیا میں اپنی بالادستی چاہتا ہے اور واشنگٹن کو دوسروں کی برابری قبول نہیں ہے۔ سرگئی لاروف نے امریکی صدر باراک اوباما کی تقریر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوباما کے خطاب سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ وہ نمبر ایک ہے اور باقی دنیا کو یہ بات تسلیم کر لینی چاہیے۔