ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) علاقہ گنجو میں مکان کی دیوار گرنے سے دیوار کے قریب کھیلنے والے دو بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ سات زخمی ہوگئے ۔امدادی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ علاقہ میں کہرام مچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں کڑی شموزئی روڈ پر میرن کے قریب علاقہ گنجو میں بچے حاجی کالو ولد احمد خان بلوچ کے گھر کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک گھر کی دیوار ان پر آگری جس کے نیچے دب کر عمر فاروق ولد عصمت اللہ بلوچ اور شیعب ولد شاہنواز بلوچ سکنہ گنجو موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ اس طرح دیگر سات بچے زخمی ہوگئے جن میں سے تین بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ جاں بحق و زخمی ہونیوالے بچوں کی عمریں چھ سے آٹھ سال بتائی جاتی ہیں۔ واقع کے بعد علاقہ میں لوگوں نے امدادی سرگرمیوں کاآغاز کیا اور دیوار کے نیچے سے زخمی اور جاں بحق بچوں کو نکال کر ہستپال پہنچایا ۔مذکورہ واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ آشک بار تھی ۔
پیسکوواپڈا کی طرف سے وفاقی حکومت کے سحری و افطاری اور تراویح کے اوقات میںلوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات کی دھجیاںاڑا کر رکھ دئیں،تین نمازی گرمی کی شدت کے باعث مسجد میں بے ہوش ہوگئے
ڈیرہ اسماعیل خان (سیدتوقیرزیدی) پیسکوواپڈا کی طرف سے وفاقی حکومت کے سحری و افطاری اور تراویح کے اوقات میںلوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات کی دھجیاںاڑا کر رکھ دئیں،تین نمازی گرمی کی شدت کے باعث مسجد میں بے ہوش ہوگئے ،بجلی کی ٹرانسفارمر سے زیادہ وولٹیج سپلائی ہونے سے خیر آباد اور مضافاتی علاقوں میں لوگوں لاکھوں روپے کے سامان جل گئے ،ڈگری کالج فیڈر میں بارہ گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ دو سے تین تین گھنٹے اضافی بجلی غائب کرنے کاسلسلہ جاری ،بعض علاقوں میں کم وولٹیج سے لاکھوں روپے کابرقی رو سے چلنے والاسامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ روضہ داروں کا واپڈا ڈیرہ اور وفاقی حکومت کی جھولیاں پھیلا کر بدعائیں ۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر پہلی تراویح کے موقع پر سٹی ون ، سٹی ٹو ، رولرسب ڈویژن ،سی آر بی سی ، اور مندھراں سب ڈویژن میں بجلی کا طویل بریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ۔ تراویح ، افطاری اور سحری کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ کے علاوہ بجلی کی سپلائی بند کی جارہی ہے ۔ اورشدید گرمی کے موقع پر بجلی کا طویل بریک ڈائون جاری ہے قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن سمیت ایم پی ایز ، تاجر برادری اور ضلعی و تحصیل ممبران ،وارڈ ناظمین اور کونسلران اس شدید گرمی میں ڈیرہ کی سادہ لوح غریب عوام کو بے سہارا چھوڑے ہوئے ہیں ۔ اور واپڈا نے اس ماہ مبارک مہینے میں عوام پر ظلم و بربیت کی تمام مثالیں توڈ دی ہیں اور تمام ڈیرہ کے فیڈروں پرٹرپنگ کاسلسلہ جاری ہے ۔ڈیال روڈ پر خیبر آباد کالونی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بجلی کے مندھراں اور سی آر بی سی فیڈر سے بارہ گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشڈنگ کے علاوہ پانچ پانچ گھنٹے بیک وقت ٹرانسفارمر کی خرابی کے بہانے بجلی غائب کردی جاتی ہے ۔ مندھراں کمپلینٹ آفس کا عملہ دفتر کو بند کرکے رات کے اوقات میں غائب ہوجاتا ہے ۔ا س وجہ سے بھی لوگوںکو سخت تکلیف کا سامنا ہے ۔ ٹی ایم اے اہکار جعفر بلوچ کے گھر کے قریب نصب بجلی کے ٹرانسفارمر سے وولٹیج زیادہ ہونے سے علاقے میں لاکھوں روپے کا بجلی سے چلنے والا سامان جل گیا اسطرح بعض علاقوں میں بجلی کی کم وولٹیج کی وجہ سے عوام کا لاکھون روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے اور جبکہ شدید گرمی میں روضے دار مرد خواتین کا نماز اوقات جسمیں تراویح ، فجر اور مغرب نماز و عشاء کے اوقات میں خاص طو ر پر بجلی بند کردیتے ہیں ۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے نماز کے اوقات میں تین نمازی گرمی اور حبس کی وجہ گر کر بے ہوش ہوگئے ۔ اسطرح ڈگری کالج فیڈر سے سحری افطاری اور تراویح کے اوقات میںبھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ دو تین تین گھنٹے گھنٹے اچانک بجلی اس کے علاوہ کاٹی جارہی ہے ۔ جس اوقات میں بجلی آتی ہے تو ان اوقات میں بھی بجلی کی بار بار آنکھ مچولی جاری رہتی ہے ۔ علاقے کے میکینوں کی زندگی اجیر ن بن کر رہ گئی ہے ۔ اہلیان علاقہ واپڈا حکام ڈیرہ اور وفاقی حکومت و عوامی نمائندوں کو جھولیاں پھیلا پھیلا کر بدعائیں د ے رہے ہیں ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے عوامی و سماجی تجارتی حلقوں نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے واپڈا مظالم کافوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
قاسم آباد کلاچی اور تھویا فاضل میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد قتل جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ببر کچہ کے علاقہ کے قریب دریائے سندھ سے مسخ شدہ نعش برآمد کرلی گئی ۔ الگ الگ مقدمات درج ۔
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) قاسم آباد کلاچی اور تھویا فاضل میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد قتل جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ببر کچہ کے علاقہ کے قریب دریائے سندھ سے مسخ شدہ نعش برآمد کرلی گئی ۔ الگ الگ مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں کلاچی کی حدود میں محلہ قاسم آباد میں گھریلو لڑائی پر نعمان نے آتشی اسلحہ سے اپنے سگے بھائی افنان ولد عطاء اللہ قوم حسن زئی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔ تھانہ کلاچی میں مقتول کے بھائی محمد چراغ نے اس واقعہ کا مقدمہ اپنے بھائی نعمان پر قتل کی دفعہ کے تحت درج کرادیا ہے ۔ دوسرے واقعے میں تھانہ کینٹ کی حدود میں عدالت میں پشی کے بعد گھر جانیو الے موٹر سائیکل سواروں پر ان کے مخالفین نے تھویافاضل روڈ آٹا چکی عدیل کے قریب فائرنگ کردی جس سے موٹرسائیکل پر سوار رمضان ولد غلام رسول سکنہ ہمت زخمی ہوگیا ۔جبکہ اس کا بھتیجا شاہ زمان موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ اسی طرح رمضان کا دوست ساون ولد سرفراز سکنہ تھویا فاضل بچ گیا ۔ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ۔ فریقین میں قتل مقاتلہ کی دشمنی چلی آرہی ہے ۔ تھانہ کینٹ میں زخمی رمضان نے اس واقعے کی دعویٰ داری اپنے مخالفین رمضان اتراء ،شیر زمان اتراء ولد حاجی گل بلوچ اور اللہ نواز ولد محمد نواز سکنائے بندکورائی پر قتل و اقدام قتل کی دفعہ کے تحت کرادی ہے ۔ تیسرے واقعے میں تحصیل پروآ کے علاقہ ببر کچہ میں دریائے کے سند ھ کے قریب سے 25سالہ نوجوان کی مسلح شدہ نعش پولیس کو ملی ہے ۔
توپانوالہ بازار اور تاج مسجد کے قریب دن کے وقت کھلے عام سموسے اور پکوڑوں کی خرید وفروخت جاری ،پولیس موبائل گشت اور ناکہ بندی کے اہلکاربھی روزہ کے وقت خرید وفروخت میں ملوث
ڈیرہ اسماعیل خان ( نمائندہ خصوصی) توپانوالہ بازار اور تاج مسجد کے قریب دن کے وقت کھلے عام سموسے اور پکوڑوں کی خرید وفروخت جاری ،پولیس موبائل گشت اور ناکہ بندی کے اہلکاربھی روزہ کے وقت خرید وفروخت میں ملوث۔تفصیل کے مطابق ماہ رمضان کے مقدس مہینہ کی بت حر متی اور روزہ داروں کے سامنے کھلے عام کھانے پینے کی اشیاء کی خرید وفروخت انسیانت کی تو ہین اور مسلمانوں کے جزبات ست کھیلنے کے برابر ہے ایک طرف ماہ رمضان کا مقدس ماہ شروع ہو چکا ہے جہاں بڑے بڑے شیطان کو قید کی جاتا ہے تو دوسری طرف انسانوں نے شیطان کی ڈیوٹی سنمبھالی ہے کیونکہ توپانوالہ چوک پر ثموثے اور پکوڑے کی مشہور دکان دن کے وقت کھلی رہتی ہے اور روزا خور کھلے عام یہاں سے پکوڑے اور ثموثے خرید کر لے جاتے ہے آج جب دیکھہ لیا تو سٹی پولیس کی گاڑی بھی پکوڑے خریدنے وہاں موجود تھی اور اسی طرح تاج مسجد سے ملحقہ دکان پر بھی کھلے عام پکوڑوں کی خرید وفروخت جاری تھا جہاں روزا خور کے لئے کھانے پینے کی تمام اشیاء کھلے عام فروخت کی جاتی ہے ،عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے تقدس کو پامال کرنے والوں بالخصوص وہ دکاندار جو دن کے وقت کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرتا ہے اس کو عبرت ناک سزہ دی جائے
ریجنل پولیس افسر شیر اکبر خان نے تھانہ پروا کے ایس ایچ او سلیم خان کو معطل کر دیا ۔سلیم خان کے خلاف کرپشن کے مبینہ الزامات تھے
ڈیرہ اسماعیل خان ( نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس افسر شیر اکبر خان نے تھانہ پروا کے ایس ایچ او سلیم خان کو معطل کر دیا ۔سلیم خان کے خلاف کرپشن کے مبینہ الزامات تھے جبکہ گزشتہ دنوں سرچ اپریشن کے دوران مبینہ طور ایک گھر سے باہر ممالک کے سامان جس میں قیمتی دور بین اور دیگر حساس چیزیں شامل تھے اس ملزم کو چھوڑ دیا تھا ۔زرائع ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی آئی جی آفس کے ایک زمہ دار زرائع نے بتایا کہ ریجنل پولیس افسر شیر اکبر خان نے تھانہ پروا کے ایس ایچ او سلیم خان کو معطل کر دیا اور اسکے خلاف انکوائری کا بھی حکم دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں سر چ اپریشن کے دوران ایک شخص کے گھر سے بیرون ممالک سے وائرلس اور خوردبین بر آمد کئے تھے جسکو مبینہ طور پر چھوڑ دیا تھا اور اس سے رشوت بھی لی تھی مگر ڈی آی جی نے اسکو معطل کیا ہے اور معطلی کی واضح وجہ سامنے نہ آسکے ۔