امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے ٹی وی پروگرام میں رقص کر کے سب کو حیران کر دیا

Michelle Obama

Michelle Obama

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے ٹی وی پروگرام میں رقص کرکے سب کو حیران کر دیا، مشعل اوباما زندگی سے بھرپور لطف اٹھانے کا فن جانتی ہیں اور جہاں ممکن ہو وہاں خوب انجوائے بھی کرتی ہیں، ایسا ہی کچھ امریکی ٹی وی کے پروگرام میں ہوا جب انھوں نے پروگرام اینکر اور ٹیم کے ساتھ رقص کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

امریکی خاتون اول کے اس ٹیلنٹ کو میزبان سمیت سبھی نے سراہا۔ ان سے پوچھا گیا کہ امریکی صدر کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد وہ سب سے پہلا کام کیا کریں گی تو ان کا جواب تھا کہ وہ کھڑکی کھول کر گاڑی چلائیں گی۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایاکہ ان کی بیٹیاں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں۔