امریکی خاتون اول مشیل اوباما سبزیوں کی دیوانی

Michelle Obama

Michelle Obama

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی خاتون اول سبزیوں کی دیوانی نکلیں، سماجی ویب سائٹ پر ایک سروے پیج پر مشیل اوباما کی جانب سے اپ ڈیٹ کی جانے والی ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول ہو گئی۔

ویڈیو میں امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے وائٹ ہاوٴس کے گارڈن سے سبزیاں توڑتے ہوئے دیکھایا گیا ہے جسے مشیل اوباما کی جانب سے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کیا۔

سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر ڈائٹ پلین کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ آپ کیلریز کو کیسے کنٹرول کرتے ہیں جس کے جواب میں مشیل اوباما نے ہاتھ میں شلجم اٹھائے ایک ویڈیو ریلیز کی، مشیل اوباما کی شلجم کے ہمراہ گنگنانے اور ادائیں دکھانے کی یہ ویڈیو چند گھنٹوں میں انٹرنیٹ پر خاصی مقبول ہو گئی ہے۔