تل ابیب (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے ترکی اور امریکہ کے درمیان شمال مشرقی شام کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے پر غور کیا ہے۔
امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان مورگن اورتاگُس نے انقرہ میں مذاکرات کے بعد اسرائیلی دارلحکومت تل ابیب کا دورہ کرنے والے پومپیو کی مصروفیات کے حوالے سے ایک تحریری بیان جاری کیا ہے۔
اورتاگُس کا کہنا ہے کہ نتن یاہو اور پومپیو کی ملاقات القدس میں سر انجام پائی جس میں دونوں سربراہان نے دو طرفہ تعلقات کو تقویت دینے کے معاملات پر بات چیت کی۔
انہوں نے علاوہ ازیں بتایا ہے کہ اس ملاقات میں علاقائی سلامتی و شمال مشرقی شام کے دائرہ کار میں ترکی اور متحدہ امریکہ کے مابین طے پانے والے معاہدے پر بھی غور کیا گیا ہے۔