واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی عدالت نے رقم کے بدلے اپنی 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا اشتہار دینے والی عورت کو 26 سال قید کی سزا سنادی۔
امریکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے مارس ویلے کی رہائشی 37 سالہ عورت نے اپنے 57 سالہ شوہر کے ہمراہ اشیا کی خرید و فروخت کے حوالے سے معروف ویب سائیٹ کریگ لسٹ میں ایک اشتہار دیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی رقم کے بدلے ان کی 6 سالہ بیٹی سے زیادتی کرنا چاہے تو ان کے گھر آجائیں۔
ویب سائیٹ پر چھپے اشتہار کی روشنی میں پولیس نے ان کے گر پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران پولیس نے بچی کی قابل اعتراض تصاور اور ایک وڈیو برآمد کی۔ جس مین بچی ایک اجنبی مرد کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دکھائی دیتی ہے۔ جس کی روشنی میں پولیس نے دونوں گرفتار کرلیا۔
عدالت نے دونوں میاں بیوی کو 26،26 سال قید کی سزا سناتے ہوئے ان کے بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔