روس (اصل میڈیا ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے بھارت سے اپنا علاقہ کچھ مواقع کیلئے پینٹاگون کو دینے کا کہا ہے۔
روسی میڈیا کو انٹرویو میں وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ وسطی ایشیا میں امریکی فوجی اڈوں کے مخالف ہیں اور افغانستان کے پڑوسی ممالک اپنے علاقوں میں نیٹو فوج کی موجودگی روکیں۔
ان کا کہنا تھاکہ امریکی حکام فوجی اڈوں کے معاملے پر مختلف طریقے سے بات کرتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے بھارت سےکہاہےکہ اپنا علاقہ کچھ مواقع کیلئے پینٹاگون کو دے اور سنا ہے امریکا کی کوشش ہے کہ بھارت کو آمادہ کیا جائے۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک میں عدم استحکام روکنا ہوگا، دہشت گردوں اورمنشیات کا افغانستان سے پڑوسی ممالک جانا بند کرنا ہوگا۔