امریکا ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کیلئے تیار

US, Iran

US, Iran

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے میں ایران کی دوبارہ شمولیت کے لیے تہران پر عائد پابندیاں عارضی طور پر اٹھانے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تہران پر عائد پابندیاں عارضی طور پر اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پابندیاں ہٹانے سے متعلق کسی قسم کی وضاحت نہیں کی تاہم صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا میں ابھی اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ بتا سکوں کہ اٹھائی جانے والی پابندیاں کون سی ہوں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی یورپی وفد کی سربراہی میں ویانا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات ہوئے تھے جنہیں ایران اور روسی مندوبین نے مثبت پیشرفت قرار دیا تھا۔