عراق (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی پر راکٹ حملے کے 24 گھنٹوں کے اندر امریکا نے عراق میں ایک اور فضائی کارروائی میں 6 افراد کو ہلاک کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بغداد کے شمال میں کیے گئے حملے میں الحشدالشعبی کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، حملے میں 6 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی بھی ہوئے۔
عراقی حکام نے شبہ ظاہر کیا کہ حملے میں داعش کے خلاف سرگرم تنظیم الحشدا لشعبي کے کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب الحشد الشعبی کے حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملے میں تنظیم کے طبی عملےکو نشانہ بنایا گیا، پیرا ملٹری فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کی خبریں درست نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکا نے بغداد ائیرپورٹ پر راکٹ حملہ کر کے ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کر دیا تھا۔
ایران کے مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای، صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی حملے کئی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت قرار دیا تھا اور امریکا نے بدلہ لینے کا اعلان بھی کیا تھا۔