امریکا داعش کیخلاف مدد کیلئے فوجی عراق بھیجے گا
Posted on July 12, 2016 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
American Soldiers
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں معاونت کے لیے مزید پانچ سو ساٹھ فوجی عراق بھیجے گا۔
امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار بھیجنے کا مقصد داعش کے خلاف جنگ میں بغداد کی معاونت کرنا ہے۔
امریکی فوجی موصل شہر کو داعش سے چھڑانے میں عراقی فورسز کی مدد کرے گی۔
ایشٹن کارٹر کے مطابق فوجی دستے کو جلد بغداد روانہ کیا جائے گا جس کے بعد عراق میں امریکی فورسز کی تعداد چار ہزار چھ سو ہو جائے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com