امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ عراق میں امریکہ کی فوجی موجودگی میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔
امریکہ وزارت دفاع کے ترجمان جان کِربی نے عراق میں امریکہ کے زیرِ قیادت محارب مشن کے خاتمے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں متعین امریکی فوجیوں اور فوجی ساز و سامان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مشن صرف تجاویز اور تعاون کے حوالے سے تبدیل ہوا ہے۔
کِربی نے، عراق کے کولیشن فورسز کے ساتھ آخری مذاکرات کی تکمیل اور ملک میں کولیشن فورسز سے منسلک محارب فورسز کے عراق مشن مکمل ہونے سے متعلقہ بیان کے بارے میں، سوالات کے جواب دئیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عراق کے ساتھ ایک طویل عرصے سے مذاکرات جاری ہیں۔ علاوہ ازیں امریکی فورسز بھی کچھ عرصے سے اس ملک میں محارب مشن سے زیادہ تجاویز و تعاون کاروائیاں کر رہی ہیں۔
کِربی نے کہا ہے کہ عراق میں ہماری فوجی موجودگی میں فی الوقت کوئی اہم تبدیلی نہیں ہو گی۔ 2 ہزار 500 فوجی موجودہ مقام پر برقرار رہیں گے۔ ان کی تعداد میں تبدیلی نہیں آئے گی ۔ ہماری فیزیکل موجودگی میں فرق نہیں آئے گا لیکن یہ چیز مستقبل میں بھی ملک میں امریکی موجودگی میں تبدیلی نہ ہونے کا مفہوم نہیں رکھتی۔
انہوں نے کہا ہے کہ عراقی فوج اب خود داعش کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔ امریکی فوج صرف ان آپریشنوں میں تجاویز دیتی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ تعاون جاری رہے گا۔