واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر اوباما نے جاپان اور جنوبی کوریا کے صدور سے ٹیلیفون پر بات کی، تینوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی شدید مذمت کی۔
امریکی صدر اوباما نے جنوبی کوریا اور جاپان کے صدور سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، تینوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی ردعمل اور تجربے کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد لانے کا مطالبہ کیا۔
گفتگو میں صدر اوباما نے دونوں رہنماؤں کو امریکی تعاون کی یقین دہانی کرائی، شمالی کوریا نے کچھ دنوں قبل پابندیوں کے باوجود طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسکڈ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔